روسی صدر پیوٹن کا یوکرین اور جارجیا کے ساتھ قریبی تعلقات بنانے بارے نیٹو کو انتباہ

ماسکو ۔ 20 جولائی (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور جارجیا کے ساتھ قریبی تعلقات بنانے کے بارے میں نیٹو کو خبردار کیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے جمعہ کو کہا کہ شمالی معاہدہ اوقیانوس (نیٹو) کی یہ پالیسی غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس کے لئے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ماسکو میں روسی …

ماسکو ۔ 20 جولائی (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور جارجیا کے ساتھ قریبی تعلقات بنانے کے بارے میں نیٹو کو خبردار کیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے جمعہ کو کہا کہ شمالی معاہدہ اوقیانوس (نیٹو) کی یہ پالیسی غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس کے لئے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ماسکو میں روسی سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ پوتن نے روسی سرحد کے قریب فوجی اڈوں کو قائم کرنے کے لئے نیٹو کی کوششوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی طرف سے اس طرح کے جارحانہ اقدام روسی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں، جس کا ہم مناسب جواب دیں گے۔

مزید خبریں