روسی گندم کے نرخ 7 فیصد تک گرنے کا امکان

ماسکو ۔ 15 فروری (اے پی پی) روسی گندم کے نرخ مستقبل قریب میں 7 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔ ایگریکلچر کنسلٹنسی فرم آئی کے اے آر کے مطابق گندم کی نئی فصل کی پیداوار مارکیٹ میں آتے ہی گندم کے فی ٹن نرخ 7 فیصد تک گر سکتے ہیں۔ گذشتہ سال روس میں ریکارڈ 119 ملین ٹن اجناس کی پیداوار ہوئی تھی اور اس مرتبہ 113 ٹن اجناس …

ماسکو ۔ 15 فروری (اے پی پی) روسی گندم کے نرخ مستقبل قریب میں 7 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔ ایگریکلچر کنسلٹنسی فرم آئی کے اے آر کے مطابق گندم کی نئی فصل کی پیداوار مارکیٹ میں آتے ہی گندم کے فی ٹن نرخ 7 فیصد تک گر سکتے ہیں۔ گذشتہ سال روس میں ریکارڈ 119 ملین ٹن اجناس کی پیداوار ہوئی تھی اور اس مرتبہ 113 ٹن اجناس کی پیداوار متوقع ہے جس میں 69 ملین ٹن گندم شامل ہوگی۔ روسی گندم جس میں 12.5 فیصد پروٹین پائی جاتی ہے، کی جولائی اور اگست 2017ءکیلئے سپلائی 175 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائی۔

Leave a Reply