ماسکو۔ 13 اپریل (اے پی پی)روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو، شام میں امریکہ اور مغرب کی دھمکیوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ شام کے خلاف مغرب اور امریکا کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہنے پر تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں نیٹو کے اتحادی، شام کے خلاف غیرحقیقت پسندانہ خطرات کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں …
روس ، شام کے خلاف امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، پوٹن

مزید خبریں
ماسکو۔ 13 اپریل (اے پی پی)روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو، شام میں امریکہ اور مغرب کی دھمکیوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ شام کے خلاف مغرب اور امریکا کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہنے پر تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں نیٹو کے اتحادی، شام کے خلاف غیرحقیقت پسندانہ خطرات کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایسا ثبوت موجود نہیں ہے کہ شامی فوج نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں یا کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر ایک خودمختار ملک پر حملہ کیا جانا بین الاقوامی قانون کو پامال کرنے کے مترادف ہیں اس اقدام پرامریکہ کے اتحادی ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں۔







