روس اور امریکا کے تعلقات میں بہتری ممکن نہیں،روس پر دباو ڈالنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا،روسی وزیرخارجہ

ماسکو ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کی روس سے دشمنی اور روس مخالف سوچ کے پیش نظر ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نےکہا کہ امریکا کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے ملکوں پر پابندیاں عائد کرکے امریکی قانون کے نفاذ سے یقینی طور …

ماسکو ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کی روس سے دشمنی اور روس مخالف سوچ کے پیش نظر ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نےکہا کہ امریکا کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے ملکوں پر پابندیاں عائد کرکے امریکی قانون کے نفاذ سے یقینی طور پر امریکا اور روس کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس نے اپنے اور اپنے شہریوں کے خلاف امریکا کے ہرطرح کے مخاصمانہ اقدام کا مناسب جواب دیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود روس کو امید ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ امریکی حکام کو اس بات کا علم ہوجائے گا کہ روس پر دباو ڈالنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام جتنی جلدی سے اس خام خیالی سے باہر نکل آئیں گے کہ روس کو فوجی طاقت سے ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے اتنا ہی سب کے لئے اور خاص طور پر ان کے لئے بہتر ہوگا۔

Leave a Reply