ماسکو۔24دسمبر (اے پی پی):روس اور امریکا کے درمیان باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر مذاکرات کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں ۔ اس بات کا انکشات تاس نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے شمالی بحر اوقیانوس کے محکمہ کے سربراہ الیگزینڈر گوسروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکا نے سفارتی مشنز کے کام کو معمول پر لانے کے لئے ماہرین کی …
روس اور امریکا کے درمیان باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر مذاکرات جاری

مزید خبریں
ماسکو۔24دسمبر (اے پی پی):روس اور امریکا کے درمیان باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر مذاکرات کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں ۔
اس بات کا انکشات تاس نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے شمالی بحر اوقیانوس کے محکمہ کے سربراہ الیگزینڈر گوسروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکا نے سفارتی مشنز کے کام کو معمول پر لانے کے لئے ماہرین کی میٹنگز کے کئی دور منعقد کیے ہیں اور فریقین سفارتی مشن کے بعض اہلکاروں کو ویزوں کے اجرا کو زیادہ قابلِ توقع بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی اور امریکی سفارتی مشنز کے لئے آپریٹنگ حالات کو معمول پر لانے کو ایک اہم ایشو سمجھا جا رہا ۔اس سلسلہ میں ماہرین کے رابطوں کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں جن میں سے تازہ ترین کچھ دن پہلے منعقد ہوا اور ان مذاکرات کے نتائج دونوں ممالک کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔
الیگزینڈر گوسروف نے مزید کہا کہ ہم میزبان ملک میں سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے پابندیوں کے نظام کو آسان بنانے میں بھی پیش رفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔








