ماسکو ۔ 28 مئی (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ کریملن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس گفتگو میں شامی تنازعے کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیان کے …
روس اور ایرانی صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
ماسکو ۔ 28 مئی (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ کریملن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس گفتگو میں شامی تنازعے کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے حسن روحانی کو دوسری مرتبہ ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔








