روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کررہا ہوں ، ڈوونلڈ ڑمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس پر بعض پابندیوں کو معطل کرنے کافیصلہ اسے امن مذاکرات کے عمل میں شامل رکھنے کے لیے کیا گیا۔بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہوں۔

واشنگٹن ۔19اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس پر بعض پابندیوں کو معطل کرنے کافیصلہ اسے امن مذاکرات کے عمل میں شامل رکھنے کے لیے کیا گیا۔بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ کسی غیر دانشمندانہ اقدام کے ذریعے روس کو مذاکرات کی میز سے دور نہیں کرنا چاہتے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب ان کے اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان اختلافات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب زیلنسکی نے این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرنا ’ایک تاریخی غلطی‘ ہوگی۔