ماسکو ۔ 3 جولائی (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ جون کے دوران اس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار مئی کی سطح (10.95 ملین بیرل ) پر مستحکم رہی۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس خام تیل کے نرخوں میں استحکام کیلئے پیداوار میں کمی کے بین الاقوامی معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے اور جون کے دوران بھی اس کی پیداوار مئی کی …
روس میں خام تیل کی پیداوار مستحکم

مزید خبریں
ماسکو ۔ 3 جولائی (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ جون کے دوران اس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار مئی کی سطح (10.95 ملین بیرل ) پر مستحکم رہی۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس خام تیل کے نرخوں میں استحکام کیلئے پیداوار میں کمی کے بین الاقوامی معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے اور جون کے دوران بھی اس کی پیداوار مئی کی سطح پر (10.95 ملین بیرل ) قائم رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس نے اپنی یومیہ پیداوار میں اکتوبر 2016 ءکے مقابلے میں 3 لاکھ بیرل کی کمی کا وعدہ کیا تھا جس پر احسن انداز میں عمل جاری ہے۔








