روس نے بدعنوانی میں مطلوب ملزم سعودی عرب کے حوالے کردیا

ریاض۔30نومبر (اے پی پی):روس کے حکام نے بدعنوانی میں مطلوب مفرورسعودی شہری مملکت کے حوالے کردیا۔اخبار 24 نے ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘کے ذرائع حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی شہری عبداللہ بن عواض الحارثی مختلف مالی بدعنوانی کے جرائم میں مطلوب تھا۔ ملزم کے مملکت سے فرار ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا۔ سعودی پراسیکیوشن اور رشین فیڈریشن کے مابین طے پانے والے …

ریاض۔30نومبر (اے پی پی):روس کے حکام نے بدعنوانی میں مطلوب مفرورسعودی شہری مملکت کے حوالے کردیا۔اخبار 24 نے ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘کے ذرائع حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی شہری عبداللہ بن عواض الحارثی مختلف مالی بدعنوانی کے جرائم میں مطلوب تھا۔ ملزم کے مملکت سے فرار ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا۔

سعودی پراسیکیوشن اور رشین فیڈریشن کے مابین طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کے تحت پراسیکیوشن نے رشین اتھارٹی سے ملزم کی معلومات شیئرکیں ۔رشین پراسیکیوشن کے ادارے نے ملزم کا سراغ لگا کراسے گرفتار کرنے کے بعد سعودی حکام کے حوالے کردیا۔ادارہ انسداد بدعنوانی نے کہا کہ بدعنوانی میں مبتلا کوئی بھی شخص خواہ کہیں بھی چھپ جائے اسے ایک نہ ایک دن قانون کی گرفت میں آنا ہی ہے۔