ماسکو ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک اور ایران کے خلاف فیس بک سربراہ کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے سربراہ کا یہ دعوی کہ روس، چین اور ایران امریکہ کے آئندہ …
روس نے فیس بک کے دعوے کو من گھڑت قرار دے دیا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک اور ایران کے خلاف فیس بک سربراہ کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے سربراہ کا یہ دعوی کہ روس، چین اور ایران امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں مداخلت کررہے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی جعلی خبروں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران، روس اور چین امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں اسی وجہ سے بعض ایرانی اور روسی صارفین کے اکاونٹ بند کردیئے گئے ہیں۔








