ماسکو ۔17مارچ (اے پی پی):روس نے ریموٹ ووٹنگ سسٹم پر بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کی اطلاع دی ہے۔
شنہوا کے مطا بق روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلوفا نے کہا کہ ہفتے کے روز ملک کے دور دراز الیکٹرانک ووٹنگ کے وسائل پر تقریباً 160,000 سائبر حملوں کو روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حملوں کا رخ بنیادی طور پر ووٹنگ پورٹل کی طرف تھا، ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے مانیٹرنگ پورٹل کے خلاف 30,000 حملے کیے گئے۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ جمعہ سے ہفتہ کے روز سائبر حملے کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوا اور ناکامیوں پر ختم ہوا۔ماسکو میں الیکشن آبزرویشن کے پبلک ہیڈ کوارٹر کے سربراہ وادیم کووالیف نے ہفتے کے روز کہا کہ ماسکو کے انفارمیشن سسٹم پر سائبر حملوں کا سراغ امریکا اور برطانیہ سے ملا۔واضح رہے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ پہلی بار ملک کے کچھ حصوں میں متعارف کرائی گئی ہے۔ ■