ماسکو۔1جنوری (اے پی پی):روس کے زیر کنٹرول علاقے کھیرسون میں سال نو کی تقریب پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجہ میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ تاس کے مطابق کھیر سون کے گورنر ولادیمیر سالڈو نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات، دشمن نے ایک ایسے مقام پر جان بوجھ کر ڈرون حملہ کیا جہاں شہری نئے سال …
روس کے زیر کنٹرول علاقے کھیرسون میں سال نو کی تقریب پر یوکرینی ڈرون حملے میں 24 افراد ہلاک ، 50 زخمی

مزید خبریں
ماسکو۔1جنوری (اے پی پی):روس کے زیر کنٹرول علاقے کھیرسون میں سال نو کی تقریب پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجہ میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ تاس کے مطابق کھیر سون کے گورنر ولادیمیر سالڈو نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات، دشمن نے ایک ایسے مقام پر جان بوجھ کر ڈرون حملہ کیا جہاں شہری نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔ تین ڈرونز نے بحیرہ اسود کے ساحل پر کھورلی کی بستی میں ایک کیفے اور ایک ہوٹل پر حملہ کیا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50 سے زیادہ افراد زخمی اور 24 ہلاک ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ زندہ جل گئے۔مارے جانے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ گورنر نے مزید کہا کہ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیاہے۔








