روس کے ساتھ تجارتی ٹرن اوور میں 9 ماہ کےدوران سالانہ بنیاد پر 29.5 فیصد اضافہ،حجم 176.4 ارب ڈالر رہا،چین

بیجنگ۔13اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس کے روس کے ساتھ تجارتی ٹرن اوور میں رواں سال پہلے 9 ماہ ( جنوری تا ستمبر) سالانہ بنیاد پر 29.5 فیصد اضافہ ہوا،اس کا حجم 176.4 ارب ڈالر رہا۔چائنہ کسٹمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے 9 ماہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 176.4 ارب ڈالر کی تجارت رہی جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں …

بیجنگ۔13اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس کے روس کے ساتھ تجارتی ٹرن اوور میں رواں سال پہلے 9 ماہ ( جنوری تا ستمبر) سالانہ بنیاد پر 29.5 فیصد اضافہ ہوا،اس کا حجم 176.4 ارب ڈالر رہا۔چائنہ کسٹمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے 9 ماہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 176.4 ارب ڈالر کی تجارت رہی جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29.5 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ستمبر کے دوران دونوں ملکوں کا تجارتی حجم 21.1 ارب ڈالر رہا،اس میں روس کو چینی برآمدات 9.6 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 11.5 ارب ڈالر رہا۔کسٹمز کا کہنا ہے کہ روس بنیادی طور پر چین کو توانائی کے وسائل، دھاتیں، لکڑی، زرعی مصنوعات اور سمندری غذا برآمد اور اس سے مسافر کاریں ، ٹرک، آلات الیکٹرانکس، کھدائی کرنے والے، مائکرو پروسیسر یونٹس، ملبوسات، جوتے اور اشیائے صرف درآمد کرتا ہے۔