روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 11ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس(آرڈی اے) کے ذریعہ سمند ر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020کے بعد سے لے کراب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.08ارب ڈالرہوگیاہے۔ ستمبر2025میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 196ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق سمندر …

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس(آرڈی اے) کے ذریعہ سمند ر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020کے بعد سے لے کراب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.08ارب ڈالرہوگیاہے۔

ستمبر2025میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 196ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ اب تک مجموعی طورپر1.564ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 490ملین ڈالر،اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 979ملین ڈالراورسٹاک ایکسچینج میں 95ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔