روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.8 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا

بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.8 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے جولائی 2022 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ 4.8 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 188 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 250 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 307ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں 11980 کااضافہ ہواجس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد441344 ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2022 سے جولائی 2022 تک کی مدت میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سرمایہ کاری کاحجم 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 1.635 ارب ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس اسلامک میں 1.454 ارب ڈالراورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 41 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 103 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جو جون میں 149 ملین ڈالراورگزشتہ سال جولائی میں 230 ملین ڈالرتھی۔