بخارسٹ ۔27اگست (اے پی پی):رومانیہ میں بخارسٹ کے قریب مائع پٹرولیم گیس سٹیشن پر دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 46 زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رائد عرفات نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز دارالحکومت کے شمال میں واقع کریوڈیا کمیون میں دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو اہلکار پہنچے تو وہاں دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 26 فائر فائٹرز سمیت 46افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہےتاہم طعلاقے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص اور تمام زخمیوں کو بخارسٹ کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 2015میں رومانیہ کے ایک نائٹ کلب میں آتش بازی کے بعد آگ لگنے سے 64افراد ہلاک ہوگئے تھے۔