روہت شرما کی ناقابل شکست سنچری، دفاعی چیمپئن بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم ۔ 15 جون (اے پی پی) روہت شرما کی ناقابل شکست سنچری اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی، شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورہ رہ گیا، دفاعی چیمپئن بھارت کو ٹائٹل دفاع کیلئے 18 جون کو …

برمنگھم ۔ 15 جون (اے پی پی) روہت شرما کی ناقابل شکست سنچری اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی، شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورہ رہ گیا، دفاعی چیمپئن بھارت کو ٹائٹل دفاع کیلئے 18 جون کو پاکستان کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستانی ٹیم ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی، بھارتی ٹیم نے 265 رنز کا ہدف 40.1 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 87 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، اس کے بعد روہت نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا اور دوسری وکٹ میں ناقابل شکست 178 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، شرما 123 اور کوہلی 96 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، تمیم اور مشفق کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعرات کو برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی قائد ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا،

مزید خبریں

Leave a Reply