روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کے لئے چیلنج ہے‘اس مسئلہ پر کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جانا چاہئے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرے کے لئے چیلنج ہے، اوآئی سی کے فوری اور موثر ایکشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف …

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرے کے لئے چیلنج ہے، اوآئی سی کے فوری اور موثر ایکشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کی ہے اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے فوری اور موثر ایکشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جانا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply