مونٹی کارلو۔9اپریل (اے پی پی):بھارت کے نامور ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے امریکی جوڑی دار بینجمن ٹوڈ شیلٹن مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور ان کے چلی کے جوڑی دار الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز کو شکست دی۔ اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ …
روہن بھوپناکا کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز ، دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
مونٹی کارلو۔9اپریل (اے پی پی):بھارت کے نامور ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے امریکی جوڑی دار بینجمن ٹوڈ شیلٹن مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور ان کے چلی کے جوڑی دار الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز کو شکست دی۔
اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بھارت کے نامور ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے امریکی جوڑی دار بینجمن ٹوڈ شیلٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور ان کے چلی کے جوڑی دار الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








