رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی سے میر شفیق الرحمٰن مینگل کی ملاقات سیاسی ودیگرامور پرتبادلہ خیال

کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمٰن مینگل نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بلوچستان کی سیاسی و معاشی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ صو بہ میں امن، استحکام اور شمولیتی ترقی کے لئے باہمی اتحاد …

کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمٰن مینگل نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بلوچستان کی سیاسی و معاشی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ صو بہ میں امن، استحکام اور شمولیتی ترقی کے لئے باہمی اتحاد اور اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ملاقات میں جمہوری اقدار کے فروغ، صو بہ میں دیرپا امن کے قیام اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مکالمہ اور اجتماعی حکمت عملی ناگزیر ہے، جبکہ میر شفیق الرحمٰن نے صو بہ کی تعمیر و ترقی کے ہر اقدام میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں رہنما ئوں نے بلوچستان اور پاکستان کی بہتری کے لئے مسلسل روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں