رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تھا اس کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور سرخرو ہوئے لیکن اب جب پی ٹی آئی قائد کا اپنا کیس عدالت عظمیٰ میں چلا ہے اور عدالت …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تھا اس کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور سرخرو ہوئے لیکن اب جب پی ٹی آئی قائد کا اپنا کیس عدالت عظمیٰ میں چلا ہے اور عدالت نے عمران خان کو جمائما سے لیے گئے پیسوں کی منی ٹریل جمع کرانے کا کہا ہے لیکن آج تک ان لوگوں نے کچھ بھی جمع نہیں کرایا۔ ہمیں تو یہ 24گھنٹوں میں جمع کرانے کا کہتے تھے اب خود کیوں نہیں کرا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر باقاعدہ تحقیقات کے بعد اس کی آنے والی سفارشات پر عملدرآمد کیا گیا اور یہ معاملہ اب حل ہو چکا ہے اس لیے اس پر مزید تبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشان ہے لیکن کچھ عناصر اس ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں لیکن انہیں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply