ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھال لیا، بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ وہ پاک بحریہ کے بیڑے بشمول سطح آب, زیر آب اور فضائی اثاثوں کے آپریشنل کمانڈر ہوں گے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی تبدیلئ فلیٹ کمانڈ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوا۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھال لیا، بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ وہ پاک بحریہ کے بیڑے بشمول سطح آب, زیر آب اور فضائی اثاثوں کے آپریشنل کمانڈر ہوں گے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی تبدیلئ فلیٹ کمانڈ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوا۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول اسٹاف کالج امریکہ کےگریجویٹ ہیں۔