ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ کا تقریب سے خطاب

واشک۔24جولائی(اے پی پی)ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں لا کر اسے دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت پوری سنجیدگی و تندہی سے ایسے قابل عمل اقدامات کررہی ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے اور حکومتی اقدامات …

واشک۔24جولائی(اے پی پی)ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں لا کر اسے دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت پوری سنجیدگی و تندہی سے ایسے قابل عمل اقدامات کررہی ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کے لئے حقیقی معنوں میں بار آور ثابت ہو رہے ہیں‘ واشک میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جانے کی غیر ضروری تکالیف و اخراجات سے نجات مل جائے گی‘ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام سے غریب عوام کو پاسپورٹ بنوانے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشک میں پاسپورٹ دفتر کے افتتاح، واشک اور شمسی میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے بننے والے دو نئے ڈیمز اور حاجی محمد قاسم ریکی اور حافظ شبیر احمد ریکی کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply