ریاض ۔17فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کے اختتام تک وزیٹرز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ۔اردو نیوز کے مطابق ریاض سیزن کا آغاز گزشتہ سال اکتوبرمیں ہوا،سیزن میں وزیٹرز کی اتنی بڑی تعداد اس ایونٹ کی غیر معمولی مقبولیت اور عوامی دلچسپی …
ریاض سیزن اختتام پذیر، وزیٹرز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی

مزید خبریں
ریاض ۔17فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کے اختتام تک وزیٹرز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ۔اردو نیوز کے مطابق ریاض سیزن کا آغاز گزشتہ سال اکتوبرمیں ہوا،سیزن میں وزیٹرز کی اتنی بڑی تعداد اس ایونٹ کی غیر معمولی مقبولیت اور عوامی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں جدید تفریحی زونز، تھیٹر شوز کے علاوہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے جن میں باکسنگ، ٹینس اور سنوکر وغیرہ شامل تھے نمایاں رہے۔عرب اور بین الاقوامی گلوکاروں کے کنسرٹس اور مختلف عمر کے افراد کے لیے انٹر ایکٹو سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔مختلف مقامات پر وزیٹرز کی بڑی تعداد دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ سرگرمیوں کا تنوع تھا۔








