ریاض۔8مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اکنامک اینڈ سوشل افیئر کے اقوام متحدہ کے زیر انتظام ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔ ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر اقوام متحدہ سے منسلک ہوگا اور اس کا صدر دفتر ریاض میں …
ریاض میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا
ریاض۔8مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اکنامک اینڈ سوشل افیئر کے اقوام متحدہ کے زیر انتظام ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔ ڈیجیٹل گورنمنٹ سینٹر اقوام متحدہ سے منسلک ہوگا اور اس کا صدر دفتر ریاض میں قائم کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا، تجربات اور مہارتوں کا کا تبادلہ کرنا، بہترین طریقہ کار کی تیاری کے لیے شراکت داری قائم کرنا اور تحقیق و جدت کے شعبوں میں حکومتی صلاحیتوں کو مستحکم بنانا ہے۔
یہ پیش رفت نیویارک میں سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انویشن فورم (ایس ٹی آئی) کے موقع پر ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے دوران سامنے آئی۔ڈیجیٹل گورنمنٹ کے کمشنر انجینئر احمد بن محمد الصویان نے بتایا کہ ریاض کو اقوام متحدہ کے ڈیجیٹل گورنمنٹ کے مرکز کے طور پر منتخب کیا جانا سعودی عرب کی قیادت اورعلاقائی اور عالمی کردار اور جدید ڈیجیٹل نظام کی عکاسی کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی امور کے شعبے میں پالیسی رابطہ کاری کی معاون سیکرٹری جنرل بیورگ سینڈکیر نے کہا کہ جاری مذاکرات سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان گزشتہ تعاون کا تسلسل ہیں جو ایک طویل المدتی شراکت داری کی بنیاد رکھیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہسال انٹرنیٹ گورننس فورم 2024 کے دوران ’’اعلانِ ریاض‘‘ جاری کیا تھا، جس میں عالمی تعاون، ڈیجیٹل شرکت، مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال، ماحول کے تحفظ، معاشی ترقی اور جدت طرازی کے فروغ پر زور دیا گیا تھا۔









