ریاض میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 غیرملکی گرفتار

ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے ساتھ مل کر انسداد انسانی سمگلنگ کے جرائم کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیرملکی یمنی ہیں۔ انہوں نے اپنی ہم …

ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے ساتھ مل کر انسداد انسانی سمگلنگ کے جرائم کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عاجل نیوز کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیرملکی یمنی ہیں۔ انہوں نے اپنی ہم وطن 8 یمنی بچوں کو پبلک مقامات اور سڑکوں پر گداگری کے الیے استعمال کیا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ امن عامہ فورس نے اس حوالے سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وڈیو بھی جاری کی ہے۔