ریال سوسیڈاد کی ایتھلیٹک کلب کے خلاف 0-1سے کامیابی، کوپا ڈیل رے سیمی فائنل میں برتری حاصل

میڈرڈ۔12فروری (اے پی پی):ریال سوسیڈاد نے کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایتھلیٹک کلب کو اس کے ہوم گرائونڈ پر سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر باسک ڈربی میں اہم برتری حاصل کر لی۔شنہوا کے مطابق ریال سوسیڈاد کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول بینات ٹورینٹیس امازنے دوسرے ہاف میں سکور کیا۔اگرچہ یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، تاہم سوسیڈاد کو …

میڈرڈ۔12فروری (اے پی پی):ریال سوسیڈاد نے کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایتھلیٹک کلب کو اس کے ہوم گرائونڈ پر سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر باسک ڈربی میں اہم برتری حاصل کر لی۔شنہوا کے مطابق ریال سوسیڈاد کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول بینات ٹورینٹیس امازنے دوسرے ہاف میں سکور کیا۔اگرچہ یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، تاہم سوسیڈاد کو محسوس ہوگا کہ انہیں اپنی برتری اور کھیل پر کنٹرول کے مقابلے میں کم صلہ ملا۔

ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کئی اہم کھلاڑیوں، بشمول اوئہان سانسیٹ اور دانی ویویان، کی عدم موجودگی میں میدان میں اتری تھی ۔مقامی حریفوں کے درمیان سیمی فائنل کے مطابق پہلا ہاف سخت مقابلے اور اعصاب شکن ماحول کا حامل رہا، جس میں واضح مواقع کم دیکھنے کو ملے۔ رفتہ رفتہ سوسیڈاد نے کھیل پر گرفت مضبوط کی، گیدیش بائیں جانب سے مسلسل خطرہ بنے رہے اور میکل اویارزابال کے ساتھ عمدہ اشتراک دکھایا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ایک کارنر پر جون مارٹن کے ہیڈر کے بعد گیند آیمیرک لاپورٹ کے بازو سے ٹکراتی دکھائی دی۔

طویل وی اے آر جائزے کے بعد ریفری نے فیصلہ دیا کہ کارروائی کے آغاز میں لاپورٹ کے خلاف فاؤل ہوا تھا، اس لیے پنالٹی نہیں دی گئی۔دوسرے ہاف کے آغاز پر سوسیڈاد برتری کے قریب پہنچ گیا جب اویارزابال کے تیز کاؤنٹر اٹیک پر پادیلا کی سیو کے بعد مارین کی شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گئی۔ گیدیش کی ایک اور پنالٹی اپیل کو ریفری نے مسترد کرتے ہوئے ڈائیو قرار دیا۔ایتھلیٹک کلب کے کوچ ایرنیستو والورڈے نے میچ کا رخ بدلنے کے لیے 4 تبدیلیاں کیں، مگر ان کی ٹیم خاطر خواہ ردعمل دینے میں ناکام رہی۔ میزبان سائیڈ نے برابر کرنے کے مواقع کم ہی پیدا کیے اور اب واپسی کے میچ سے قبل زخمی کھلاڑیوں کی واپسی کی امید کرے گی۔