میڈرڈ۔4دسمبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ کی ٹیم نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 15ویں میچ میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا کر 11ویں فتح سمیٹ لی ۔اس فتح کے ساتھ ریال میڈرڈ کی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایتھلیٹک کلب کی ٹیم …
ریال میڈرڈ کی سپینش لالیگا میں گیارہویں فتح،ایتھلیٹک کلب کو 0-3 سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔4دسمبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ کی ٹیم نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 15ویں میچ میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا کر 11ویں فتح سمیٹ لی ۔اس فتح کے ساتھ ریال میڈرڈ کی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔
ریال میڈرڈ کی جانب سے شہرہ آفاق فٹ بالر کیلین ایمباپے نے 2 جبکہ ایڈورڈو کاماونگا نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 11ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی دوسری پوزیشن مزید بہتر کرلی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
سان میمس، بلباؤ ،سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور ایتھلیٹک کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو بآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے کیلین ایمباپے نے بالترتیب 7 اور 59 ویں منٹ میں دو گول کر کے جبکہ بکہ ایڈورڈو کاماونگا نے 42 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی لیگ میں 12فتوحات ہیں اور وہ سب سے زیادہ 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ ریال میڈرڈ کی ٹیم کی 11 فتوحات ہیں اور وہ 36پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔








