ریزا ہینڈرکس کی شاندار سنچری، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 78 رنز سے ہرا دیا

کینڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی) ریزا ہینڈرکس کی شاندار سنچری، آملہ، ڈومینی اور ملر کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 78 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان سری لنکن ٹیم 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46ویں اوور میں 285 …

کینڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی) ریزا ہینڈرکس کی شاندار سنچری، آملہ، ڈومینی اور ملر کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 78 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان سری لنکن ٹیم 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46ویں اوور میں 285 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، دھنن جایا ڈی سلوا کی 84 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، لونگی نگیڈی نے 4 اور پہلک وایو نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ریزا ہینڈرکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔