ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

ریسکیو 1122صوابی نے گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان ریسکیو 1122 صوابی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 198 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 191 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122صوابی نے گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان ریسکیو 1122 صوابی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 198 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 191 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان ایمرجنسیز میں 157 میڈیکل، 16 ٹریفک ، 10 آگ لگنے، 10 فائرنگ و تشدد، 3 ڈوبنے اور 2 دیگر ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت خدمات انجام دیں۔ اس دوران 25 ریفرل کیسز میں مریضوں کوایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو 1122 صوابی کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں اور جعلی کالز سے گریز کریں تاکہ بروقت امدادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں