ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ اگست 2026 جاری کردی۔ منگل کو ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو 1122 فیصل آباد نے گزشتہ ماہ 14477 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 14834 افراد کو مدد فراہم کی۔ماہِ اگست میں کنٹرول روم کو 14477 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔
ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ اگست 2026 جاری کردی۔ منگل کو ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو 1122 فیصل آباد نے گزشتہ ماہ 14477 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 14834 افراد کو مدد فراہم کی۔ماہِ اگست میں کنٹرول روم کو 14477 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2502 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 10186 میڈیکل، 118 آگ لگنے، 302 کرائم، 08 ڈوبنے، 06 عمارت گرنے اور 1233 دیگر متفرق ریسکیو آپریشنز پر رسپانس کیا۔ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے 167 میتوں کو عزت و احترام کے ساتھ گھروں میں منتقل کیا گیا۔ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 122 کالز پر پرندوں اور مختلف جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔مختلف ایمرجنسی کے دوران 14834 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔
مختلف ایمرجنسیز میں 8695 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی. ریسکیو ٹیموں نے 5668 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 471 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔







