ریسکیو 1122 مانسہرہ نےہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریسکیو 1122مانسہرہ نےہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مجموعی طور پر 65 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 81 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ریسکیو 1122مانسہرہ کے مطابق سب سے زیادہ 48میڈیکل کیسز رپورٹ ہوئے، 5 ٹریفک حادثات پیش آئے،8 آگ لگنے،2 گولی لگنے اور 2 دیگر متفرق واقعات میں بلا تفریق خدمات فراہم کیں۔

مانسہرہ۔ 29 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122مانسہرہ نےہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مجموعی طور پر 65 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 81 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ریسکیو 1122مانسہرہ کے مطابق سب سے زیادہ 48میڈیکل کیسز رپورٹ ہوئے، 5 ٹریفک حادثات پیش آئے،8 آگ لگنے،2 گولی لگنے اور 2 دیگر متفرق واقعات میں بلا تفریق خدمات فراہم کیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 44 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 4250 کالز موصول ہوئیں جن میں 1654 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 2530 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔