آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم و خشک اور میدانی علاقوں میں شدید حبس رہنے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم و خشک اور میدانی علاقوں میں شدید حبس رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم اور حبس رہا۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین،نوکنڈی48،نورپورتھل،بھکر،سبی46،دادو، جھنگ،سرگودھا،اٹک،ڈیرہ اسماعیل خان اوربنوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسمی کم دبائو شمال مغربی بلوچستان پر موجود ہے۔ 30 جون (شام/رات) سے ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں مغربی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے ۔








