ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 13 سے 19 جولائی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 77 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 79 مریضوں کو ریسکیو کیا۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 20 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 13 سے 19 جولائی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 77 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 79 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے 58 میڈیکل کیسز، 8 ٹریفک حادثات، 6 آگ لگنے، 2 گولی لگنے، 2 ڈوبنے اور ایک دیگر متفرق واقعے میں بلا تفریق خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 51 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اسی دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 5902 کالز موصول ہوئیں، جن میں 2500 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 3325 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔








