ریسکیو 1122 نوشہرہ نے جہانگیرہ سٹاپ کے مقام پر سیلابی پانی میں پھنسی 14 گاڑیاں نکال کر محفوظ مقام منتقل کر دیں۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ نے جہانگیرہ سٹاپ پر سیلابی پانی میں پھنسی 14 گاڑیاں نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیں

مزید خبریں
ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق جہانگیرہ سٹاپ فضل برگر کے مقام پر اربن فلڈ کے باعث 14 گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیمیں ریکوری وہیکلز کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے تمام گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ شدید بارش کے دوران سیلابی پانی سے گزرنے کی کوشش نہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔







