ریلوے کا 40 ارب خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں ، پشاور سے لاہور تک ڈبل ٹریک بنانا اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کا 40 ارب خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ پشاور سے لاہور تک ڈبل ٹریک بنانا اولین ترجیح ہے، ریلوے کو منافع بخش بنانے کےلئے 18 گھنٹے کام کروں گا، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ریوینو بھی بڑھائیں گے، سابقہ حکومت کرپٹ تھی، بتایا گیا سب اچھا …

راولپنڈی ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کا 40 ارب خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ پشاور سے لاہور تک ڈبل ٹریک بنانا اولین ترجیح ہے، ریلوے کو منافع بخش بنانے کےلئے 18 گھنٹے کام کروں گا، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ریوینو بھی بڑھائیں گے، سابقہ حکومت کرپٹ تھی، بتایا گیا سب اچھا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ عید کے دوسرے روز راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ریلوے میں 35 سے 40 ارب کا خسارہ جہیز میں ملا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کا خسارہ ختم کرنا ہے، میں یہ چیلنج قبول کرتا ہوں، ریلوے کو نعرہ دیا ہے کہ آرام حرام ہے، ریلوے کو ٹھیک کرنا میری ذمہ داری ہے اور میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ریلوے کو منافع بخش بنانے کےلئے 18 گھنٹے کام کروں گا، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ریوینو بھی بڑھائیں گے۔