رینجرز اور پولیس کا حافظ آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن،12 افراد گرفتار،اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد،تربت میں ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران حافظ آباد کے علاقے سے دہشتگردی کے شبے میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے آپریشن رد الفساد …
رینجرز اور پولیس کا حافظ آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن

مزید خبریں
رینجرز اور پولیس کا حافظ آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن،12 افراد گرفتار،اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد،تربت میں ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا
راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران حافظ آباد کے علاقے سے دہشتگردی کے شبے میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے آپریشن رد الفساد کے تحت تربت میں دہشتگردی کے ایک واقعہ کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب اور پولیس نے حافظ آباد کے دیہاتوں پرماسو، پربوندی اور پرلکھن میں گھیراﺅ اور سرچ آپریشن کیا، جس میں 12 مشتبہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا جبکہ تربت میں ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس معلومات کی بناءپر دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، اس دوران بھی دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ و بارود، راکٹ، دھماکہ خیز ڈیوائسز، مواصلاتی آلات اور مختلف قسم کے مہلک ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔








