رینجرز کی تعیناتی کے ذریعے پانی کی چوری کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کو اس کا حصہ مل سکے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کا سینیٹ میں بیان

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے ذریعے پانی کی چوری کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کو اس کا حصہ مل سکےا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں ایک نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارسا نے بلوچستان کے لئے بھی پانی کا حصہ …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے ذریعے پانی کی چوری کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کو اس کا حصہ مل سکےا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں ایک نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارسا نے بلوچستان کے لئے بھی پانی کا حصہ مقرر کیا ہے، بدقسمتی سے بلوچستان کے موقف کے مطابق اسے پانی نہیں مل رہا، اس معاملے پر سندھ حکومت کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں سندھ حکومت نے یہ موقف اختیار کیا کہ پانی چوری ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ درپیش ہے۔ اب رینجرز کی تعیناتی کے ذریعے پانی کی چوری کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کو اس کا حصہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں بجلی کی ایک سکیم کے حوالے سے 10 میٹرز کی درخواستیں ہیں جبکہ 60 میٹرز ہوں گے تب جا کر وہاں ٹرانسفارمر لگے گا۔

مزید خبریں