ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ ا کوئی مذاکرات ہوں گے ،سوڈانی فوج
ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ ا کوئی مذاکرات ہوں گے ،سوڈانی فوج

مزید خبریں
خرطوم ۔9مئی (اے پی پی):سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ کہ نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
العربیہ کے مطابق عبد الفتاح البرہان نے خرطوم بحری کے علاقے الدروشاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایسا حل مسلط نہیں کر سکتا جو سوڈانیوں کے لیے قابل قبول نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دارالحکومت خرطوم محفوظ اور پرسکون ہے اور رہے گا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے بدھ کی شام کہا تھا کہ ان کی افواج فوج کے ساتھ جنگ میں دہائیوں تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ حمدان دقلو نے خبردار کیا کہ ان کے جنگجو اب بھی دارالحکومت خرطوم کے مضافات میں موجود ہیں۔








