اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کریں گے، اداروں کو مضبوط بنانا، روزگار کا تحفظ اور فروغ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ریڈیو پاکستان کے دورہ کے موقع پر برطرف ملازمین کے نمائندگان سے …
ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کریں گے، اداروں کو مضبوط بنانا، روزگار کا تحفظ اور فروغ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ریڈیو پاکستان کے دورہ کے موقع پر برطرف ملازمین کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ڈی جی ریڈیو امبرین جان نے ریڈیو پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اطلاعات کو بریفنگ دی۔ ڈی جی ڈی ریڈیو اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔ملازمین کے نمائندگان نے وزیر اطلاعات کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک و قوم کی آواز ہے،اس کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ماضی کی غلط پالیسیوں اور غیر قانونی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ حال کیا، ہمیں اداروں میں کام کرنے اور نہ کرنے والے ملازمین کے مابین تفریق کرنا ہو گی۔وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کے حوالے سے مکمل حقائق اور اعداد و شمار سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی حکومت ملازمین کو نوکریوں سے نہیں نکالنا چاہتی۔








