گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی۔ 27 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی نے ملاقات کی ۔جمعرات کو گورنر ہائو س جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی سفارتی رابطے انتہائی اہم ہیں،خطے میں پائیدار امن کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی میں قطری سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور سیاحت میں پاکستان اور قطر تعاون کے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔








