وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈائون کے دوران قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس پہنچنے والے 3 مسافروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے
قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 مسافروں کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی اے کی کارروائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈائون کے دوران قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس پہنچنے والے 3 مسافروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔حکام کے مطابق ملزمان تحسین اللہ اور محمد رمضان ورک ویزے پر کرغزستان گئے تھے جہاں سے انہوں نے غیر قانونی طور پر قازقستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں بے دخل کر دیا گیا۔ تیسرے ملزم محمد عدنان کو عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں ملزمان کے پاس پاکستان سے قانونی روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ ان افراد کو غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔







