حکومت پاکستان کی جانب سے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):حکومت پاکستان کی جانب سے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

مالی معاوضے سے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے، تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔