اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 41.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا ستمبر کے دوران 74 ہزار 268 ملین روپے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ …
ریڈی میڈ گارمنٹس کی سہ ماہی برآمدات میں 41.77 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 41.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا ستمبر کے دوران 74 ہزار 268 ملین روپے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک لاکھ 5ہزار 289 ملین تک پہنچ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 31 ہزار 21 ملین روپے یعنی 47.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔








