ریڈ زون کی سیکورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، وزیر داخلہ احسن اقبال

ریڈ زون کی سیکورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اس ایریا میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہو گا‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی سیکورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اس ایریا میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا …

ریڈ زون کی سیکورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اس ایریا میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہو گا‘ وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی سیکورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اس ایریا میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہو گا۔ جمعہ کو یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں سے یکجہتی قومی فرض ہے لیکن احتجاجی ریلی کو پرامن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی انکلیو کی حفاظت ہمارا قومی فرض ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ یکجہتی کی ریلی کو پرتشدد بنانے کا برما کے مسلمانوں کو فائدہ نہیں الٹا ہمیں نقصان ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply