ریکسوس مرجانہ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں سعودی عرب کے سب سے بڑے ریزارٹ کا افتتاح

ریاض ۔17فروری (اے پی پی):سعودی عرب کےوزیر سیاحت احمد الخیطب نے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ریکسوس مرجانہ ریزارٹ کا افتتاح کر دیا ہے جو سیاحت کے لیے ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق ریکسوس مرجانہ مملکت کا سب سے بڑا اور مکمل سہولیات سے آراستہ ریزارٹ ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت نے کہا کہ ریزارٹ کا قیام مملکت میں …

ریاض ۔17فروری (اے پی پی):سعودی عرب کےوزیر سیاحت احمد الخیطب نے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ریکسوس مرجانہ ریزارٹ کا افتتاح کر دیا ہے جو سیاحت کے لیے ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق ریکسوس مرجانہ مملکت کا سب سے بڑا اور مکمل سہولیات سے آراستہ ریزارٹ ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت نے کہا کہ ریزارٹ کا قیام مملکت میں سیاحتی مقامات کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفریحی منصوبے کے قیام سے سعودی شہریوں کے لیے 250 سے زائد ملازمت کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔سیاحتی فنڈ کے سی ای او قصی الفاخری نے کہا کہ ریکسوس مرجانہ ریزوٹ نجی شعبے کو بااختیار بنانے اور سیاحتی مقامات کی ترقی میں بھی اہم سنگ میل ہے۔ ریزارٹ مہمان نوازی کے معیار کو بلند کرنے اور سیاحوں کو تفریح کا منفرد تجربہ پیش کرنے میں معاون ہوگا۔ریزارٹ میں مشرق وسطیٰ کی سطح کا سب سے بڑا سوئمنگ پول ہے جس کی لمبائی 111 میٹر ہے، اس کےعلاوہ سولارا بیچ کلب بھی بنایا گیا ہے۔

ریزوٹ میں 11 مختلف اقسام کے واٹر گیمز ہیں جبکہ بچوں اور فیملی تفریح کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ساحلی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے معروف ریستوران بھی موجود ہیں۔ ریزارٹ میں سمندری نظارے والے 488 کمرے اور 33 ولاز، فٹنس سینٹر، سپورٹس کمپلیکس اور میٹنگ و کانفرنس رومز کی جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔خیال رہے ریکسوس مرجانہ ریزوٹ ایک مکمل تفریحی مقام ہے جہاں مرجانہ واٹر پارک بھی ہے۔