اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں عالمی بینک ٹربیونل کا پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالرجرمانہ اداکرنے سے روک دیا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ …
ریکوڈک کیس میں عالمی بینک ٹربیونل کا پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں عالمی بینک ٹربیونل کا پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے، ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالرجرمانہ اداکرنے سے روک دیا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کان کنی کے شعبہ کی شفاف انداز میں ترقی کی رفتار تیز کرنے، ڈھانچہ جاتی نظام، بہترین ٹیکنالوجی، مقامی سرمایہ کاروں کی شمولیت اور اپنے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے بلوچستان حکومت کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے۔








