زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،احمد جواد

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ ہارٹی کلچر کے شعبہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ویلیو ایڈیشن کا فقدان ہے، زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،سال 2005-06ءکے دوران شعبہ میں ویلیو ایڈیشن …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ ہارٹی کلچر کے شعبہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ویلیو ایڈیشن کا فقدان ہے، زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،سال 2005-06ءکے دوران شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کا تناسب 14.50 فیصد تھا جو 2015-16ءمیں 11.30 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ اتوار کو ”اے پی پی“ کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران احمد جواد نے ہارٹی کلچر کے شعبی کی ویلیو ایڈیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ میں قبل از کاشت اور بعد از برداشت کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply