زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیزہ بازی گراؤنڈ میں تین روزہ گرے ہاؤنڈ ریس کا آغاز ہوگیا

فیصل آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیزہ بازی گراؤنڈ میں تین روزہ گرے ہاؤنڈ ریس کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے 80 سے زائد گرے ہاؤنڈ حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کا انعقاد یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فارم قیصر سلیم بخاری گروپ اور گل گروپ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر ہارون …

فیصل آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیزہ بازی گراؤنڈ میں تین روزہ گرے ہاؤنڈ ریس کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے 80 سے زائد گرے ہاؤنڈ حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کا انعقاد یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فارم قیصر سلیم بخاری گروپ اور گل گروپ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر ہارون زمان

رانا جاوید سرور، چوہدری نوازش چٹھہ و دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات سے نہ صرف تفریحی کے مواقع فراہم ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں اور زرعی ماہرین کے درمیان روابط کو بھی فروغ ملتا ہے۔ ڈاکٹر ہارون زمان نے کہا کہ آج کا انسان مختلف ذہنی الجھنوں کا شکار ہے اور ایسے مقابلہ جات ان کے لئے سکون کا باعث بنتے ہیں۔