زرمبادلہ کے عالمی ذخائر میں ڈالر کے حصے میں کمی، یو آن مستحکم رہا

نیویارک ۔ 2 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے عالمی ذخائر میں ڈالر کا حصہ کم ہوا جبکہ چینی یوآن کا حصہ مستحکم رہا۔ عالمی میڈیا نے آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں …

نیویارک ۔ 2 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے عالمی ذخائر میں ڈالر کا حصہ کم ہوا جبکہ چینی یوآن کا حصہ مستحکم رہا۔ عالمی میڈیا نے آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں ڈالر کی شکل میں رکھے گئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5.71 ٹریلین ڈالر ( 64.5 فیصد) رہی جوکہ 2016 ءکی آخری سہ ماہی میں 5.50 ٹریلین ڈالر (65.2 فیصد ) رہی تھی۔غیر ملکی زر مبادلہ کے عالمی ذخائر میں چینی یوآن کا حصہ 2016 ءکی آخری سہ ماہی میں 0.9 فیصد رہا تھا جو رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران بھی اس سطح پر قائم رہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply